Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی مہم میں جھگڑوں کی تاریخ

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2016 | Last Updated: 5 years ago

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم فسادی مہم بن گئی ہے۔ان کی  ہر ریلی میں ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ جہاں جاتے ہیں مظاہرین پہنچ جاتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار مخالفين کا سامنا ہے۔ شمالی کیرولائنا میں سیاہ فام شخص نے احتجاج کیااورجب پولیس نے...

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم فسادی مہم بن گئی ہے۔ان کی  ہر ریلی میں ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔  ڈونلڈ ٹرمپ جہاں جاتے ہیں مظاہرین پہنچ جاتے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار مخالفين کا سامنا ہے۔ شمالی کیرولائنا میں سیاہ فام شخص نے احتجاج کیااورجب پولیس نے اسے حراست میں لیا توٹرمپ کے ایک حامی نے اُسے مکا ٹکادیا۔

شکاگوکي انتخابي ريلي ميں ڈونلڈ ٹرمپ کا ايک مخالف اسٹيج تک جاپہنچا۔ہنگامہ آرائي کے باعث ڈونلڈ ٹرمپ کاجلسہ منسوخ کردياگيا۔

اس سے پہلےسينٹ لوئس ميں مخالفين نے شور شرابہ کیاتو ڈونلڈ ٹرمپ کا پارہ ہائي ہوگيا۔ مگرمظاہرین احتجاج سے باز نہ آئے تو ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خوب بھڑاس نکالی۔مخالفین پر ڈونلڈ ٹرمپ کی باتوں کا کوئی اثر نہ ہوا۔ انہوں نے ہال کے باہر بھي احتجاج جاري رکھا اور اس دوران پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ ایجنسی/  سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube