Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ کی زہرافشانیاں عروج پر

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2016 | Last Updated: 5 years ago

اوہائیو:امریکا میں نفرت انگیز سیاست کے شیراچانک احتجاج سے بوکھلاگئے۔ صدراتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب لپکنے کی ناکام کوشش کی ۔ ٹرمپ نےمسلمان دشمن سیاست کا حربہ استعمال کرتے ہوئے حملہ آورکوداعش سے جوڑدیا۔ باتوں کے شیرڈر گئے،محافظوں نے سنبھالا تواکڑگئے اور پھرحامیوں میں پلٹ کربڑکیں مارنے...

اوہائیو:امریکا میں نفرت انگیز سیاست کے شیراچانک احتجاج سے بوکھلاگئے۔ صدراتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران ایک شخص نے ان کی جانب لپکنے کی ناکام کوشش کی ۔ ٹرمپ نےمسلمان دشمن سیاست کا حربہ استعمال کرتے ہوئے حملہ آورکوداعش سے جوڑدیا۔

باتوں کے شیرڈر گئے،محافظوں نے سنبھالا تواکڑگئے اور پھرحامیوں میں پلٹ کربڑکیں مارنے لگے۔یہ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا لب لباب ہے۔ ان کی  ہرریلی ہنگامہ اورہرتقریرفساد بن چکی ہے۔

اوہائیو میں ان کی ریلی کے دوران ایک شخص نے اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش کی ۔ اگلے ہی لمحے امریکی سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو حصار میں لے لیا۔ ریپبلیکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ چند سیکنڈوں میں اس غیر متوقع حملے کی بوکھلاہٹ سے نکلے اورپھرنفرت کی سیاست شروع کردی۔ ڈونلڈ  ٹرمپ نے یہاں تک کہہ دیا کہ امریکا کا معاشرہ تقسیم در تقسیم ہے۔

جب ڈونلڈ ٹرمپ  کنساس  پہنچے تو اوہائیو کے حملہ آورکا تعلق داعش سے جوڑکرمسلمان دشمن سیاست کیش کروانے لگے۔ٹرمپ کی سیاست پرکافی تنقید ہورہی ہے مگروہ امریکی صدارت کے اب تک سب سے مضبوط امیدوار ہے۔  ایجنسی / سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube