Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

امریکی وزیرخارجہ کی فلسطینی صدر سے اپیل

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2016 | Last Updated: 6 years ago

kkkkkkkkk

            واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی شہریوں کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ جان کیری نے گزشتہ روزدورہ اردن کے دوران فلسطینی صدر سے ملاقات کی ۔ ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیرِ خارجہ نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ خطے میں قیامِ امن کے لیے اشتعال انگیز اور تشدد پر ابھارنے والے بیانات سے گریز ضروری ہے۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملاقات میں مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں اور یہودیوں کے لیے یکساں مقدس مقامات سے متعلق فلسطینیوں کے خدشات اور وہاں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی حکام کے مطابق اکتوبر سے اب تک اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں تقریباً 170 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ایجنسی/ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube