کابل: افغانستان کے شہرجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق حملہ آورنے ویزے کے حصول کے لیے کھڑے افراد کے درمیان پہنچ کرخود کودھماکے سے اڑالیا۔دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ قونصل جنرل جلال آباد فرمان اللہ نے...
کابل: افغانستان کے شہرجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق حملہ آورنے ویزے کے حصول کے لیے کھڑے افراد کے درمیان پہنچ کرخود کودھماکے سے اڑالیا۔دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
قونصل جنرل جلال آباد فرمان اللہ نے سماء سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ پاکستانی قونصل خانے پرہوا ہے۔
اسلام آباد میں موجود ترجمان پاکستان دفتر خارجہ نےبتایاہےکہ افغان حکام سےرابطےمیں ہیں۔واقعےسےمتعلق معلومات حاصل کررہےہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھاکہ جلال آباد میں موجود پاکستانی سفارت کارمحفوظ ہیں۔
افغان نائب وزیرداخلہ جنرل ایوب سالنگی نےکہاہےکہ جلال آبادمیں پاکستانی قونصل خانےپرحملہ کیاگیا۔افغان نائب وزیرداخلہ کامزیدکہنا تھاکہ پاکستانی قونصل خانےپرہونے والہ حملہ خودکش تھا۔حملےکےبعد2دہشت گردسرکاری گیسٹ ہاؤس میں گھسے۔افغان نائب وزیرداخلہ نے مزید بتایاکہ فورسزکی کارروائی میں دونوں دہشت گردمارےگئے۔
خودکش دھماکے کے بعد پاکستانی قونصل خانے کو سیل کردیا گیا ہے۔ ایجنسی/سماء