Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

ٹرمپ کا داخلہ روکا تو برطانیہ میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے، ترجمان

SAMAA | - Posted: Jan 7, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 7, 2016 | Last Updated: 5 years ago

rt_donald_trump_mm_150616_16x9_992

لندن:امریکی صدارت کے خواہشمند ری پبلکن امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا داخلہ روکنے کی صورت میں برطانیہ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں کی جائے گی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ امریکی ری پبلکن صدارتی امیداوارڈ ونلڈٹرمپ کی مبینہ نفرت انگیز تقریرکے باعث ملک میں ٹرمپ کا داخلہ روکنے کے لئے پارلیمنٹ میں بحث کرنے والے ہیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ادارے نے اس پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں داخلہ روکنے سے خطرناک مثال قائم ہوجائے گی اور عالمی برادری کو برطانیہ میں اظہار رائے کی آزادی سے متعلق غلط پیغام جائے گا۔

ڈ ونلڈ ٹرمپ کے ادارہ نے کہا کہ ٹرمپ کےخلاف کارروائی کی صورت میں اسکاٹ لینڈ میں ٹرمپ کے ملکیت دو گالف کورسز پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نہیں کی جائے گی اور ٹرمپ آرگنائزیشن مستقبل میں بھی برطانیہ میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گی۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube