ہوم   > بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ کو طرز سیاست بدلنے کا مشورہ

SAMAA | - Posted: Dec 20, 2015 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 20, 2015 | Last Updated: 4 years ago

واشنگٹن: امريکہ ميں ہر آنے والے دن کے ساتھ سياسي درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔ ری پبلک جماعت سے تعلق رکھنے والے امریکی صدارت کے خواہشمند  ڈونلڈ ٹرمپ کی شعلہ بياني تھمنے کا نام نہيں لے رہي۔ لفظوں کی اس جنگ ميں اب جيب بش بھي شامل ہوگئے ہيں۔ صدارت کي دوڑ ميں شامل ری...

واشنگٹن: امريکہ ميں ہر آنے والے دن کے ساتھ سياسي درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔ ری پبلک جماعت سے تعلق رکھنے والے امریکی صدارت کے خواہشمند  ڈونلڈ ٹرمپ کی شعلہ بياني تھمنے کا نام نہيں لے رہي۔ لفظوں کی اس جنگ ميں اب جيب بش بھي شامل ہوگئے ہيں۔

صدارت کي دوڑ ميں شامل ری پبلکن اميدواروں میں تقریر کے دوران جملوں کاتبادلہ ہوا۔

کرسمس اورنيوائيرتقريب سے خطاب ميں ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کا صدربنتے ہی اسلحہ پرعائد پابندي ختم کردونگا۔

پيرس اورسان برنارڈينو ميں دوافراد بھي مسلح ہوتے تواتنا جاني نقصان نہ ہوتا۔

دوسري جانب نيوہمپشائرميں سابق صدر کے چھوٹے بھائی جيب بش ڈونلڈ ٹرمپ پربرس پڑے۔جیب بش نے ٹرمپ کو احمق قرارديتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کبھي ہسپانيوں پر ہنستے ہيں،توکبھي معذوروں کا مذاق اُڑاتےہيں۔حدتويہ ہے کہ مسلمان اور خواتين بھي انکي جملے بازي سے محفوظ نہيں۔

جيب بش نے مشورہ ديا کہ اچھي شہرت حاصل کرنےکيلئےڈونلڈٹرمپ کوطرز سياست بدلنا ہوگا۔
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube