ہوم   > بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کا دورہ ملتوی کردیا

4 years ago

how-much-donald-trump-makes-in-speaking-fees-compared-to-everyone-else

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخابات کے لیے دوڑ میں شامل ریبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کا دورہ ملتوی کردیا۔ جبکہ برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں مسلمان مخالف بیان پر ٹرمپ کے خلاف ردعمل میں تیزی آگئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی ویب سائٹس پر پیغام میں دورہ ملتوی کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صدر منتخب ہونے کے بعد ہی اسرائیل وزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔

وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ اسرائیل ملتوی ہونے کو مثبت قرار دیا ہے۔

ادھر برطانیہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے داخلے پرپابندی لگانےکے لیے پٹیشن پر دستخطی مہم جاری ہے۔ اب تک ساڑھے چار لاکھ افراد پٹیشن پر دستخط کرچکے ہیں۔

واشنگٹن میں برطانوی سفیر پیٹر ویسٹ کہتے ہیں دہشت گردی روکنے کے لیے مسلم کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ دھمکی آمیز زبان استعمال کر کے انہیں دور دھکیلنا مسئلے کا حل نہیں۔

مسلمان مخالف بیان کے بعد دبئی کی بڑی تعمیراتی کمپنی اور سپر اسٹورز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر اور مصنوعات ہٹادی ہیں۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں