ہوم   > بین الاقوامی

امریکی صدارتی امیدوار کا مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ

4 years ago

donald-trump-blue-tie-600

واشنگٹن: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا میں پیش آنے والے واقعے کے بعد امریکی حکومت کو مسلمانوں کے لئے اپنے ملک کے دروازے بند کر دینے چاہئیں کیونکہ حالیہ دنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے تانے بانے مسلمانوں کے ساتھ ملتے ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں پر پابندی کا مطالبہ غیر قانونی اور امریکی قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں تمام مذاہب کے لوگوں کو آزادی حاصل ہے اور یہ آزادی امریکا کا آئین تمام لوگوں کو فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کے جذبات کے ساتھ کھیل رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں