Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

ناکامیوں کے تسلسل کے ساتھ آج اقوام متحدہ کو ستر برس ہوگئے

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2015 | Last Updated: 6 years ago

نیویارک : بزرگی دانش کی علامت ہوتی ہے مگر آج ستر برس کا ہونے کے بعد بھی  اقوام متحدہ کی سمجھ بوجھ ایک سوالیہ نشان ہے۔ دنیا کے ممالک کی نمائندہ تنظیم آج تک کسی بھی مسئلے کا حل نہ تلاش کرسکی۔

ناکامیوں کے تسلسل کے ساتھ آج اقوام متحدہ کو ستر برس ہوگئے، انیس سو پینتالیس میں قائم ہونے والے ادارے کے ستر برسوں میں دنیا پر سانحات کی برسات ہوئی مگر اقوام متحدہ کوئی حل پیش نہ کرسکي۔

کشمیرقرار دادا انیس سو اڑتالیس سے حل کی منتظر ہے، روانڈا میں ہزاروں انسان مارے گئے، اقوام متحدہ دیکھتی رہی، سرد جنگ کا تماشا بھی اقوام متحدہ نے بے بسی سے دیکھا، بوسنیا میں مسلمانوں کی نسل کشی پر بھی اقوام متحدہ ہاتھ باندھے کھڑی رہی۔

ویٹو پاور کے حامل ممالک نے اقوام متحدہ کو اجارہ داری کا مرکز بنا دیا، اقوام متحدہ صرف قراد دادیں منظور کرتی رہی، نیلی روشنیوں کے ساتھ  یواین ہیڈکوارٹرز نيويارک میں اقوام متحدہ کا عالمی دن ایک روایت کی طرح منایا گیا مگر دنیا غربت، جہالت اور دہشت گردی کے اندھیروں سے لڑ رہی ہے، جناب بان کی مون کی یہ نیلی روشنیاں مسئلے کا حل نہیں۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube