افغان طالبان نے5ویں بڑے شہرقندوزکےنصف حصے پرکنٹرول کرلیا

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2015 | Last Updated: 6 years ago

کابل / قندوز :  چودہ سالہ جنگ ميں افغان طالبان کا  پانچویں بڑے شہر قندوز پر سب سے بھرپور حملہ، حملے کے بعد افغان طالبان نے شہر کے بيشتر علاقوں پر قبضہ کرليا، اہم سرکاري عمارتوں کے ارد گرد لڑائي جاري ہے، جب کہ قندوز جیل سے سیکٹروں قیدیوں کو بھی آزاد کرا دیا گیا...

کابل / قندوز :  چودہ سالہ جنگ ميں افغان طالبان کا  پانچویں بڑے شہر قندوز پر سب سے بھرپور حملہ، حملے کے بعد افغان طالبان نے شہر کے بيشتر علاقوں پر قبضہ کرليا، اہم سرکاري عمارتوں کے ارد گرد لڑائي جاري ہے، جب کہ قندوز جیل سے سیکٹروں قیدیوں کو بھی آزاد کرا دیا گیا ہے۔

صبح سويرے افغان طالبان کا اسٹريٹجک شہر قندوز پر تين جانب سے زبردست حملہ ہوا، شہر کے مرکزي جيل پر قبضہ کيا، اور طالبان سميت تمام قيدي چُھڑوا ديئے گئے۔ سکيورٹي فورسز کے دفتر پر بھی دھاوا بولا گیا۔

طالبان ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے شہرکے مکينوں کو گھروں ميں رہنے کي ہدايت کردي، پوليس ہيڈکوارٹرز اور گورنر دفتر کے ارد گرد گھمسان کا رن جاری ہے،  ديگر شہروں سے افغان فورسز کي کمک پہنچ رہي ہيں۔ چودہ سالہ جنگ ميں قندوز جيسے بڑي اسٹريٹجک شہر پرطالبان کا سب سے خطرناک حملہ قرار ديا جارہا ہے، طالبان اسپتال کی عمارت کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد زخمی افغان فوجیوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری حکام نے شہر پر قبضہ کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عسکریت پسندوں سے شہر کے باہر لڑائی جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ ابھی تک 25 دشمن جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

طالبان نے شہر کے مرکزی چوک اور اہم عمارتوں پر اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے، طالبان کے شہر میں داخلے کو نیٹو کی تربیت یافتہ پولیس اور فوج کیلئے ایک نفسیاتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube