Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، متعدد فلسطینی زخمی

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2015 | Last Updated: 6 years ago

1

 

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا، فلسطینیوں سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کی، فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی اور پتھراؤ کیا، اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے کمپاؤنڈ پر دھاوا بول دیا اور بیہوش کرنیوالے گرینیڈ داغے۔

 

1a

اس سے قبل قابض صہیونی پولیس اتوار کے روز بھی زبردستی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئی تھی۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصٰی کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت پر ہر سطح پر تحریک چلائی جائے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube