Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > بین الاقوامی

مسجد الحرام حادثہ: شہداء کی تعداد ایک سو سات ہوگئی

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2015 | Last Updated: 5 years ago
مسجد الحرام حادثہ: شہداء کی تعداد ایک سو سات ہوگئی

مکہ : مکہ مکرمہ میں حرم شریف کے اندر تعمیراتی کام کے دوران دیوہیکل کرین گرنے سے شہدا کی تعداد ایک سو سات ہوگئی ۔ جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہیں ۔

انا للہ و انا الیہ رٰجعون۔ حج کعبۃ اللہ کی ادائیگی کے دوران حرم میں انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ جب طوفانی بارش اور ہواؤں کی زد میں  آکرتعمیراتی کام کرنے والی سب سے بڑی کرین گرپڑی۔

حادثہ میں  عازمین حج کی بڑی تعداد جاں بحق ہوگئی۔ دو سو سے زائد عازمین واقعہ میں زخمی ہوئے۔

جاں بحق عازمین کی شناخت اور قومیتوں کے بارے میں فی الحال کچھ سامنے نہیں آسکا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ جس وقت حادثہ پیش آیا مسجد الحرام نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔

دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ میں موجود ہیں۔

اس سال حج کے لیے مجموعی طور پر تيس لاکھ سے زیادہ مسلمانوں کی آمد متوقع ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube