Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

جنونی یہودیوں نے فلسطینی کا گھر جلادیا، کمسن بچہ شہید

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2015 | Last Updated: 6 years ago

اسٹاف رپورٹ

غزہ : فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں جنونی یہودی غاصبوں نے فلسطینی خاندان کے گھر کو آگ لگادی، 18 ماہ کا بچہ شہید ہوگیا۔

مغربی کنارے میں ناجائز یہودی آبادکاروں پر جنون طاری ہوا تو ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو آگ لگادی، آگ لگنے سے مکان جل کر راکھ ہوگیا، گھر میں موجود 18 ماہ بچہ شہید ہوگیا، بچہ کے والدین اور 4 سالہ بھائی جھلس کر زخمی ہوئے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق انتہاء پسندوں نے رات گئے گاؤں دوما کے 2 فلسطینی خاندانوں کے مکانات پر حملہ کیا اور مکانات کی دیواروں پر 'انتقام' پینٹ کردیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے اس واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا تاہم فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ واقعہ کی ذمے داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube