Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > بین الاقوامی

آئی ایس آئی دفترپرحملہ،معاونت کرنیوالےامریکی شہری کو7سال قید کی سزا

SAMAA | - Posted: Jun 20, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 20, 2015 | Last Updated: 5 years ago
آئی ایس آئی دفترپرحملہ،معاونت کرنیوالےامریکی شہری کو7سال قید کی سزا

ویب ایڈیٹر :

لاس اینجلس  : امریکی عدالت نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) کے دفتر پر خودکش حملہ کرنے والے مجرم کو سات سال قید کی سزا سنا دی، دہشت گردی ریاض قادر نے سال 2009 میں لاہور میں واقع آئی ایس آئی کے ہیڈکواٹرز پر خود کش حملہ کیا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجرم ریاض امریکی شہری ہے، جس نے پاکستانی انٹیلی جنس سروس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کو رقم فراہم کی تھی، مقامی عدالت نے جمعہ کے روز کیس کا فیصلہ سنایا۔

اکیاون سالہ ریاض قادر خان نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے مالدیپ کے شہری علی جلیل کو تقریباً 2450 ڈالرز کی رقم بھیجنے کا انتظام کیا تھا، علی جلیل نے لاہور میں 27 مئی 2009ء کو آءی ایس آءی دفتر پر خودکش حملہ کیا تھا، جس میں تیس افراد ہلاک اور 300 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ریاض قادر خان نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اس نے حملے میں جلیل کی ہلاکت کے بعد اس کی بیوی کی مالی مدد بھی کی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube