Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کروناویکسین،بوسٹرخوراک لگانےکیلئےاین سی او سی کی ہدایات جاری

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

این سی او سی نے کرونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا۔

این سی او سی کے مطابق بوسٹر ویکسین فی الحال صرف 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے  اس کے علاوہ ہیلتھ کئیر ورکرز کو بوسٹر ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

ویکسین گائیڈلائنز کے مطابق بوسٹر ڈوز پہلی ویکسی نیشن کی تکمیل کے 6 ماہ بعد لگے گی اور کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے شخص کو 28  دن بعد بوسٹر ڈور لگائی جائے گی۔

کرونا کی نئی قسم سے بچاؤ کے لیے بوسٹر کے لیے سائنو فارم، سائنو ویک، فائزر اور موڈرنا ویکسین میں سے کوئی ایک ویکسین لگائی جائے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد کرونا ویکسین مہم میں غیرویکسین شدہ افراد ترجیح ہیں۔ایسے تمام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی۔

چند روز قبل این سی او سی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے بُوسٹرویکسین3 کیٹیگریزمیں لگانےکی منظوری دی تھی۔  

این سی او سی نے خبردار کیا تھا کہ کرونا کی نئی قسم اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے اوراس سے بچاؤ کا واحد راستہ ویکسینیشن اور ایس اوپیزپرعمل ہے۔

جنوبی افریقہ سے سامنے آنی والی کرونا کی نئی قسم اومی کرون کو عالمی ادارہ صحت نے انتہائی خطرناک قراردیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ محقيقن کو وائرس کی نئی قسم کے اثرات سمجھنے ميں وقت لگے گا جبکہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ يہ ويکسينز کے مقابلے ميں بھی زيادہ مزاحمت کرسکتی ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیرِ صحت جوپا ہلا نے اومی کرون سے متعلق کہا تھا کہ  سائنس دان بتا رہے ہیں کہ یہ تیزی سے تغیر پذیر ہونے والی قسم ہے اور اس سے ملک کے سب سے زیادہ گنجان آباد صوبے گاؤتنگ میں زیادہ تر نوجوان متاثر ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Corona virus,vaccine updates, Covid update,Omicron,South Africa
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube