Monday, January 17, 2022  | 13 Jamadilakhir, 1443

لاہور:امراض قلب کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد بستروں کی کمی اور ناکافی سہولیات کے باعث مریضوں کا علاج وہیل چئیرز اور کرسیوں پر کیا جارہا ہے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی دل کے مریضوں سے بھرگئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق سردیوں میں دل کی تکلیف کے مریض زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔ آج کل روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد مریض اسپتال آرہے ہیں۔

معروف سينئر کارڈیک سرجن ڈاکٹر آفتاب یونس کے مطابق سردیوں میں دل کی شریانیں تنگ ہوجاتی ہیں جس کے باعث دل کی تکلیف سے اموات کی تعداد بھی 50 فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔

ڈاکٹر آفتاب یونس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اس سرد موسم میں گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کے مطابق سردیوں میں بستروں کے کمی کے باعث مریضوں کو درپیش مشکلات ختم کرنے کےلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube