Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

سندھ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد6000 سے متجاوز،19 اموات رپورٹ

SAMAA | - Posted: Nov 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 19, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 56 کیسز رپورٹ ہوئے جن ميں سے 46 کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حیدرآباد میں 6 جبکہ مٹیاری اور جامشورو ميں ايک ايک کيس رپورٹ ہوا۔

کراچی سميت سندھ بھر میں رواں ماہ اب تک 914 کيس رپورٹ ہوچکےہيں۔ گزشتہ ماہ سندھ بھر ميں 1 ہزار864 ڈينگی کيس سامنے آئے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ستمبر ميں 603 ڈينگی کيسز رپورٹ ہوئے۔سندھ بھرميں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

رواں سال سندھ میں ڈینگی کے باعث اب تک  19 اموات ہوچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube