Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کرونا کیسزمیں کمی،سندھ میں ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسزکےکنٹریکٹ ختم کرنے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سندھ میں کرونا کیسز میں کمی کے باعث ڈاکٹرز اور اسٹاف نرسز کے کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کرونا وبا کےدوران1200سے زائد ڈاکٹرز اور تقریبا 400 نرسز کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا۔عارضی طور پر بھرتی کئے گئے ڈاکٹرز کے کنٹریکٹ میں7بار توسیع ہوئی تاہم اب  کرونا کے کیسز کم ہونے پرڈاکٹرز اور اسٹاف نرسزکے کنٹریکٹ ختم کرنےکافیصلہ کیاگیا۔

اس سلسلے میں ایم ایس سول اسپتال نے انچارج محکمہ وبائی امراض کوخط  لکھ دیا ہے۔ خط میں متن میں درج ہے کہ بجٹ ڈپارٹمنٹ نےغیررسمی طور  ینگ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ میں توسیع نہ دینےعندیہ دے دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube