Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کرونا وائرس:مجموعی اموات کی تعداد28 ہزار618 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 618 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں 33 ہزار435 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اس دوران 216 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی۔ این سی او سی نے بتایا کہ کرونا سے ملک بھر میں مزید6 افراد انتقال کرگئے اور جاں افراد کی مجموعی تعداد28 ہزار618 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 17 لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین ڈوزز لگائی گئی ہیں۔ این سی او سی نے بتایا ہے کہ 12سے 15 سال تک عمر کے طلباء کیلئے کرونا ویکسینیشن 27 نومبر تک معطل رہے گی۔ کرونا ویکسینیشن خسرہ اورروبیلا کی ویکسینیشن مہم کے باعث معطل کی گئی ہے۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ 50 فیصد سے زائد کرونا ویکسینیشن والے شہروں میں نارووال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، پشاور، بھمبر، باغ، میر پور،اسکردو، گلگت بلتستان، غزر اور اسلام آباد شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ راولپنڈی،سرگودھا، سیالکوٹ، میانوالی، کلرکہار، حافظ آباد، رحیم یار خان، کراچی، چترال میں کرونا ویکسینیشن کی شرح 40 فیصد رہی ہے۔ 40 فیصد کرونا ویکسینیشن والے شہروں میں چارسدہ، بالاکوٹ، جہلم ویلی، راولاکوٹ، مظفر آباد، نیلم، ہنزہ اور خرمنگ بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube