Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

اسلام آباد:24 گھنٹوں میں 86 شہری ڈینگی سے متاثر

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago
RWP dengue ward

فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 86 شہری ڈینگی سے متاثرہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزعیم ضیاء نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 4 ہزار  71 افراد ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے۔

ڈی ایچ او کےمطابق دیہی علاقوں میں اب تک 2 ہزار 3 سو 57 لوگ ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔ شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورشہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 7 سو 14 مریض سامنے آئے ہیں۔اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوچکی ہے۔

راولپنڈی میں مزید65 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور مجموعی مریضوں کی تعداد2 ہزار505 ہوگئی ہے۔ہولی فیملی اسپتال میں31 ،بینظیربھٹواسپتال میں13مریض لائے گئے جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں بھی21 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube