Thursday, December 2, 2021  | 26 Rabiulakhir, 1443

روس:کرونا کے سبب اموات کا نیا ریکارڈ،سخت لاک ڈاؤن کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2021 | Last Updated: 1 month ago

روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے مزید 1106 مریض انتقال کر گئے۔

ماسکو کے متعلقہ حکام کے مطابق روس میں کرونا وائرس کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 36 ہزار 446 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک بھر میں وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 81 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

روس کے لیے اس عالمی وبا کے دوران اکتوبر کا مہینہ اب تک انتہائی ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ چار ہفتوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 8 لاکھ 15ہزار سے زائد نئے کیسز اور ساڑھے 26 ہزار ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

روس کی تقریباً 14 کروڑ 60 لاکھ کی آبادی میں یہ وائرس اب تک 81 لاکھ 85 یزار سے زائد شہریوں کو متاثر کر چکا ہے جبکہ اس وائرس کے باعث لگنے والے مرض کووڈ 19 کے ہاتھوں اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 106 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

قومی آبادی کے تناسب سے ہلاکتوں کی بلند شرح کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک تقریباً ہر 600 روسی شہریوں میں سے ایک کرونا کے باعث موت کے منہ میں جا چکا ہے۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق روسی حکومت نے اس وبا کے تیزی سے بے قابو ہونے کے پیش نظر نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران ایمرجنسی اور انتہائی لازمی سروسز کو چھوڑ کر پورے روس میں پیداواری اور تجارتی اداروں سمیت روزگار کی تمام جگہیں بند رہیں گی۔

روس میں کرونا وائرس کے خلاف عوامی ویکسینیشن کی رفتار ابھی تک بہت سست رہی ہے۔

ایسے روسی شہری جن کی کرونا وائرس کے خلاف مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے ان کی تعداد اب تک مجموعی آبادی کا صرف 34 فیصد بنتی ہے۔

اسی بات کے پیش نظر صدر ولادیمیر پیوٹن نے اب حکم دیا ہے کہ آئندہ جو شہری اپنی ویکسینیشن کروائیں گے انہیں ان کے کام کی جگہوں سے تنخواہ کے ساتھ 2 دن کی اضافی چھٹی بھی دی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube