Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

سندھ: کرونا ویکسین کی 22ہزار خوراکیں ضائع ہوگئیں

SAMAA | - Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 22, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Covid vaccine

فوٹو: آن لائن

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ویکسین بروقت نہ لگانے کی وجہ سے کین سائنو بائیو کی 22ہزار ڈوز کی معیاد 19 اکتوبر کو ختم ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ويکسی نيشن تيز نہ کی گئی تو کیرونا ويکسين کی مزيد ساڑھے 8لاکھ خوراکيں ناقابل استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

اسپوٹنک فائیو کی ايک لاکھ 24 ہزار خوراکيں آئندہ ماہ جب کہ دسمبر ميں ایسٹرازنیکا کی ايک لاکھ اور فائزز ويکسين کی چھ لاکھ خواراکيں ايکسپائر ہوجائيں گی۔

اسی خدشے کے پيش نظر این سی او سی نے سندھ کو ایسٹرا زینیکا 25 اکتوبر تک جب کہ محکمہ صحت سندھ نے اسپوٹنک فائیو اور فائزر ويکسين کی پہلی خوراک فوری استعمال کرنے کی ہدايت کر دی ہے۔

کرونا ويکسين کی 22ہزار خوراکيں ضائع ہونے سے متعلق محکمہ صحت سندھ کے نمائندگان سے بات کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube