Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

کرونا کی نئی لہرسے بچاؤ،ویکسینیشن کے اہداف حاصل کرنا ہونگے،اسدعمر

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کرونا کی نئی لہرسے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کےاہداف حاصل کرنا ہونگے۔

اسدعمر نے جمعرات کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگر شہریوں کی بڑی تعداد غیر ویکسین شدہ رہی تو وباء میں کمی کے باوجود خطرہ برقرار رہے گا۔ انھوں نے ضرور دیا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی دوسری خوراک لازم ہے۔

ویکسینیشن سے متعلق اسدعمر نے بتایا کہ اسلام آباد، پشاور، گلگت، میرپور میں ویکسی نیشن بہترین رہی جبکہ اسکردو،چارسدہ،سرگودھا میں بھی ویکسی نیشن مہم اچھی رہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ،حیدرآباد،فیصل آباد میں ویکسی نیشن میں بہتری کی ضرورت ہے جبکہ نوشہرہ،مردان اور مینگورہ میں بھی مہم میں بہتری لانا ہوگی۔ این سی او سی کے سربراہ نے زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ٹیمز ان شہروں میں کارکردگی بہتربنائیں۔

این سی او سی کی جانب سے 21 اکتوبر کو بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں 44 ہزار 334 ٹیسٹ کئے گئے۔ کرونا وائرس کے 622 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔ اس دوران 16 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی او سی نے مزید بتایا کہ ایک روز کے دوران1690 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube