Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

‎پشاور: قوت سماعت اورگویائی سےمحروم بچوں کی کامیاب سرجری

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

  قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچے بھی سننے بولنے لگے

خیبر پختوںخوا میں اب معمولی سرجری کے بعد پیدائشی طور پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچے بھی بولنے اور سننے کے قابل ہوں گے۔

پشاورمیں کامیاب سرجری کے بعد  3 بچوں کی عمر بھر کے لیے قوت سماعت اور گویائی سے محرومی کا خاتمہ ہوگیا اور قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچے بھی بولنے اورسننے لگے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے کان کے عقب میں آلہ نصب ہے جس سے بچے نہ صرف سن سکیں گے بلکہ بولنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔

ابتدائی طورپرپشاورمیں 3 بچوں کی کامیاب سرجری ہوئی جبکہ مزید بچوں کےمفت علاج معالجےکے لیے اسپتال انتظامیہ نے بیت المال سے امداد کی اپیل کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube