Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

چھ ویکسین لگوانے والے مسافروں کو امریکا جانے کی اجازت

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

امریکی حکام نے 6 ویکسین کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن مسافروں نے یہ ویکسین لگوائی ہے وہ امریکا کا سفر کرسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی منظور کردہ 6 کرونا ویکسین لگوانے والے عالمی مسافروں کو امریکا بھی جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔

امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی منظوری دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے 33 ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان 20 ستمبر کو کیا تھا۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ ستمبر میں وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا تھا کہ مکمل ویکسین والے مسافر نومبر سے امریکا میں داخل ہوسکیں گے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو ملک میں آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکا اپنی کرونا وائرس سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ، برطانیہ ، یورپی یونین اور دیگر ممالک کے مسافر کو آنے کی اجازت دے گا۔

نئے قواعد کے تحت ، غیر ملکی مسافروں کو پرواز سے پہلے ویکسینیشن کے ثبوت دکھانے ، سفر کے تین دن کے اندر منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنے اور اپنے رابطوں کی معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کسی مسافر کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئی پالیسی میں کچھ استثنیٰ بھی شامل ہوں گے ، جیسے کہ ان بچوں کے جو ویکسین کے اہل نہیں ہیں ان قواعد سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

امریکہ نے سفری پابندیاں ابتدائی طور پر 2020 کے اوائل میں چین سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی تھیں۔ بعد یہ پابندیاں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ دوسرے ممالک تک بھی بڑھا دی گئیں تھیں۔

اس وقت بیشتر غیر امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے جو گزشتہ 14 دنوں میں برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک ، چین ، بھارت ، جنوبی افریقہ ، ایران اور برازیل میں رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube