Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

حاملہ خواتین بھی کرونا ویکسین لگواسکتی ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین بھی کرونا ویکسین لگواسکتی ہیں، کوشش ہے ویکسینیشن کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو 100 فیصد ویکسی نیٹڈ شہر بنانا چاہتے ہیں، ویکسین بیماری سے بچاتی ہے، حکومت نے ویکسین خریدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگواسکتی ہیں، کوشش ہے کہ ویکسینیشن کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے۔

واضح رہے کہ فائزر اور بایو این ٹیک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویکسین 5 سے 11 سال کی عمر تک کے بچوں کیلئے بھی محفوظ ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے کرونا وباء سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے لہٰذا شہری کرونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے میں تاخیر نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسینیشن ٹیمیں رہ جانے والے علاقوں میں جاکر ویکسینیشن کریں گی، اس لئے درخواست ہے کہ جب موبائل ویکسینیشن ٹیم آئے تو ویکسین ضرور لگوائیں۔

معاون خصوصی صحت نے کہا کہ موبائل ویکسی نیشن یونٹ محکمہ صحت کا ایک انقلابی قدم ہے، ان یونٹس میں ڈیٹا انٹری کے ساتھ ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube