Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > صحت

کراچی میں فلو ویکسین کی فراہمی میں کمی

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آن لائن

کراچی میں فلو ویکسین کی فراہمی بہت کم ہے، فارماسسٹ اور میڈیکل اسٹورز کا دکانداروں کا کہنا ہے کہ شہر میں فلو کی ویکسین فراہم نہیں جارہی ہے جس کی وجہ وہ بھی نہیں جانتے۔

سماء ڈیجیٹل نے شہر قائد کے مختلف فارمیسیوں اور اسپتالوں سے رابطہ ہوا جن میں کراچی کے بڑے میڈیکل اسٹور کوثر میڈیکوس کی دونوں برانچوں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے پاس فلو کی ویکسین موجود نہیں ہے۔

اسی طرح اسٹیڈیم روڈ پر واقع ٹائم میڈیکوس نے بھی بتایا کہ فلو کی ویکسین موجود نہیں جبکہ انہیں اندازہ نہیں کہ دوا کب تک دستیاب ہوگی۔
دوسری جانب کراچی کے گلشنِ اقبال کا ایک مشہور اسٹور المصطفی میڈیکل سنٹر پر بھی فلو دواکی فراہمی نہ ہونے کے برابر تھی۔

کراچی کے آغا خان اسپتال میں ہی صرف فلو کی ویکسین دستیاب ہے جسے آپ کو خریدنے کےلیے اے کے یو ایچ کی جانب سے کسی ڈاکٹر کے نسخے کی ضرورت ہوگی۔ لاگت 870 روپے ہے جبکہ اسپتال کی میڈیکل اسٹور سے ان نمبروں پر پوچھا جاسکتا ہے: 021-34861508 اور 021-34861514

دوسری جانب آن لائن دوائیں بھی مددگار ثابت نہیں ہوئیں۔ دوا کے تمام برانڈز دوائی ڈاٹ پی کے، ڈی وی اے جی او اور صحت ڈاٹ کام پر دستیاب یے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube