Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > صحت

تیرہ سال بعد 600پاکستانی کویت روانہ ہونگے

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: ٹوئٹر

 وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سییز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان سے 13 سال بعد 600میڈیکل ہیلتھ پروفیشنلز کویت روانہ ہونگے۔

جمعرات 22 اکتوبر کو کویت روانہ ہونے والے 226 ہیلتھ پروفیشنلز میں میں ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہیں۔ 200 میڈیکل ہیلتھ پروفیشنلز کا دوسرا دستہ بھی جلد کویت روانہ ہوگا۔

معاون خصوصی ذلفی بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کویت کی ترقی کیلیے پوری طرح پرعزم ہے اور متعدد شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت فراہم کرے گا، جسے اس کے ویژن 2035 کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ کویت کو افرادی قوت کی برآمد کی بحالی پاکستان کے لئے ایک تاریخی لمحہ تھا کیونکہ پچھلے 13 سالوں میں کوئی بھی کارکن خلیجی ملک نہیں بھیجا گیا تھا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ ماضی قریب میں متعدد ممالک نے پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ جن میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسیں شامل ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائت اوور سیسز نے کہا پہلی کھیپ میں 226 طبی پیشہ ور افراد شامل ہیں اور اس کے بعد مزید 200 ہیلتھ پروفیشنلز روانہ ہوں گے۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ آپ ہی ہوں گے جو کویت میں ملازمت کے خواہش مند دوسرے پاکستانیوں کے لئے راہ ہموار کریں گے۔ ہم کویت کے ساتھ ہر شعبے میں اپنے تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں ، خاص طور پر جو اس کے وژن 2035 کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube