ہوم   > صحت

این آئی سی وی ڈی سکھرمیں پہلی پیڈیاٹرک ہارٹ سرجری

SAMAA | - Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب سکھر میں پہلی بار 5 سال کے بچے کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔

این آئی سی وی ڈی سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات 19 مارچ 2020ء کو سکھر میں پہلی بار پیڈیاٹرک اوپن ہارٹ سرجری کامیابی سے سرانجام دی گئی۔

سرجری این آئی سی وی ڈی کے ہیڈ آف پیڈز کارڈیک سرجری پروفیسر سہیل بنگش نے کی، جس میں ان کی معاونت پیڈز کارڈیک سرجن ڈاکٹر محمداقبال اور اینستھیزیالوجی کے پروفیسر محمد امین خواجہ نے انجام دی۔

سرجنز کا کہنا تھا کہ سکھر کے ایک بچے کے دل میں سوراخ تھا، جس کا کامیاب آپریشن کیا گیا، بچہ آئی سی یو سے جلد ہی وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔

این آئی سی وی ڈی سرجنز کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے کہا کہ کارڈیک سرجری کی سہولیات کے آغاز کے ساتھ ہم پیڈز کے مریضوں کو کارڈیالوجی کی جامع نگہداشت فراہم کر سکیں گے، ادارے کا مقصد سندھ میں دل کی صحت کی دیکھ بھال کے فرق کو ختم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم ضروت مند مریضوں کو انہی کی دہلیز پر خصوصی نگہداشت فراہم کریں۔

این آئی سی وی ڈی سکھر 300 بستروں کی خصوصی سہولیات سے آراستہ ہے، ادارے میں 650 سے زیادہ آپریشنز کئے جاچکے ہیں، اسپتال میں انٹروینشنل کارڈیالوجی، ایمرجنسی، کلینکس اور دیگر بین الاقوامی معیار کی سہولیات دستیاب ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SUKKUR, NICVD, SINDH, PPP, PEDIATRIC, OPEN HEART SURGERY, KARACHI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube