ہوم   > صحت

پچیس افراد کے ٹیسٹ میں کرونا وائرس نہیں پایا گیا

SAMAA | - Posted: Feb 7, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 7, 2020 | Last Updated: 4 months ago

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں۔ قومی ادارہ صحت کو 25 افراد کے سیمپل موصول ہوئے اور ان میں سے ایک کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجرجنرل عامراکرام نے بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کا پاکستان میں داخلہ روکنے کیلئے تمام بندرگاہوں پر انٹر نیشنل ریگولیشن کے تحت عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے اور وائرس سے بچاؤ کیلئے  تمام احتیاطی تدابیر بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت کو اب تک ملک بھر سے 25 مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے موصول ہوئے ہیں مگر ان تمام ٹیسٹ کی رپورٹ میں کرونا وائس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube