ہوم   > صحت

منہ کےکینسر سےمتعلق سيکرٹری صحت کی رپورٹ عدالت میں جمع

3 weeks ago

کراچی میں گزشتہ سال سب سے زيادہ کينسر کے مریض جناح اسپتال میں لائے گئے جن میں 2 ہزار سے زائد افراد منہ کے کینسر کا شکار تھے۔

سيکرٹری صحت کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ ميں انکشاف کيا گيا کہ اندرون سندھ اسپتالوں ميں کينسر کا علاج موجود نہيں، لاڑکانہ ميں کينسر کے مريض کو داخل کرانے کی سہولت تک نہيں جبکہ خیرپور کا سول اسپتال اِس سہولت سے محروم ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جناح اسپتال کراچی میں سب سے زيادہ 37 ہزار 900 کينسر کے مريض لائے گئے جن ميں 2 ہزار 213 منہ کے کينسر کا شکار تھے۔

دوسری بڑی تعداد 18 ہزار 36 افراد کی تھی جنھيں ایس آئی یو ٹی لايا گيا تھا۔ سول اسپتال میں کینسر کے 15 ہزار 889 مریضوں ميں سے 202 افراد منہ کے کینسر میں مبتلا تھے۔

لیاقت نیشنل اسپتال میں 5 ہزار 830 ميں سے منہ کے کينسر کا شکار 72 مريض لائے گئے۔ آغا خان ميں کينسر کے مريضوں کی تعداد 4 ہزار 60 تھی جن ميں سے 568 منہ کے کينسر ميں مبتلا تھے۔

اسکے علاوہ کراچی کے کرن اسپتال، بیت السکون اور ضياالدين سميت سندھ کے ديگر اسپتالوں ميں کينسر کے ہزاروں مريض لائے گئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
SHC, mouth cancer, Jinnah hospital, Karachi, health, disease
 
مقبول خبریں