Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وکیلوں اور ڈاکٹروں کی لڑائی کے بعد اسپتال میں ہڑتال

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2019 | Last Updated: 11 months ago
Posted: Nov 21, 2019 | Last Updated: 11 months ago

ڈاکٹر کا احتجاج جاری

فیصل آباد میں کالے اور سفید کوٹ والے آمنے سامنے آگئے۔ سول اسپتال میں خاتون وکیل نے لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر ینگ ڈاکٹرز نے انصاف کے لئے اسپتال میں ہڑتال کردی۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون وکیل نے گائنی ڈاکٹر کے بال کھینچے۔ تھپڑ مارے اور منہ نوچا۔ جب تک قانون مجرموں کو گرفتار نہیں کرے گا ہم ہڑتال جاری رکھیں گے۔

اسپتال کے دروازے ایک بار پھر بند ہونے پر مریض بھی برس پڑے۔ ایک مریض نے کہا کہ آئے روز یہی کچھ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں اتنی مشکل ہوتی ہے۔ ہمیں بھی تو ہمارا قصور بتائیں۔

ایم ایس آفس کے باہر دھرنا دیے ڈاکٹرز نے انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube