چمن میں ایف سی کے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج بھی کیا گیا۔
چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب دورآفتادہ علاقے دوبندی میں آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایات پر ایف سی چمن نے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں پر ایف سی کے ماہرڈاکٹروں نے علاج معالجے سے محروم سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا اور ان کو ادویات بھی فراہم کیں۔
کیمپ میں ایف سی چمن کے کمانڈنٹ کرنل خرم جاوید نے غرباء میں راشن جبکہ بچوں میں کھلونے اور اسکول کا سامان بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر علاقے کے قبائلی معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ کرنل خرم جاوید نےکہا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان بھر کے دور دراز علاقوں میں علاج کے لیے ایف سی بلوچستان کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگائے جارہیں ہیں تا کہ صحت کےحوالے سے غریب عوام کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔
انھوں نے بتایا کہ ایف سی اپنے جوانوں کے راشن کا کوٹہ کم کرکے عوام میں تقسیم کرتی ہے،عوام کی دعاؤں سے پاک فوج دنیا کی بہترین اور مضبوط ترین فوج بن چکی ہیں۔