Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

عمر کوٹ میں ڈینگی بے قابو، متاثرین کی تعداد 67 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

فوٹو: آن لائن

عمرکوٹ میں ڈینگی  وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بدھ کو سول اسپتال میں مزید سات مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد کل تعداد 67 ہو گئی۔

عمرکوٹ سول اسپتال میں مزید سات مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ڈینگی مریضوں کی کل تعداد 67 ہو گئی۔

ڈینگی وائرس کی وبا کے پیش نظر سول اسپتال میں ڈینگی کا ایک اضافی وارڈ قائم کیا گیا ہے مگر بیڈ کم ہونے کے باعث ایک بیڈ پر دو مریض بھی رکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب مریضوں نے شکایت کی کہ وہ سی بی پی ٹیسٹ بھی نجی لیبارٹریز سے کروا رہے ہیں۔ ڈینگی سے متاثرہ دیہی علاقوں میں ڈینگی کا اسپرے بھی نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی آگہی مہم چلائی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube