ہوم   >  پاکستان

بلوچستان، دکی میں دیفٹیریا کی وبا، میڈیکل کیمپ قائم

1 month ago

بلوچستان کے ضلع دکی میں مہلک بیماری ’دیفٹیریا ممپس‘ نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس میں اب تک 9 بچے متاثر ہوئے ہیں جس کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقے میں میڈیکل کیمپ لگا دیا۔

ضلی انتظامیہ کے طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹٰیم نے وبائی مرض دیفٹریا ممپس کے شبے میں 444 بچوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

ڈی سی دکی قربان علی مگسی نے وبائی مرض سے متاثرہ علاقے کلی اندڑ آباد کا دورہ کرکے طبی کیمپ کا معائنہ کیا۔ قربان علی مگسی نے اس موقع پر کہا کہ یونین کونسل ویالہ میں ویکسی نیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی 6 ٹیمیں یونین کونسل کے مختلف علاقوں میں ویکسینیشن کر رہی ہیں جبکہ طبی کیمپ میں بھی سات ڈاکٹرز، 20 سے زائد ویکسی نیٹرز اور کمپاؤڈرز حصہ لے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وبائی مرض سے متاثرہ 9 بچوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا چکا ہے اور وبائی مرض پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا تھا کہ بچوں کو ای پی آئی ویکسینیشن کے نتیجے میں اس مہلک بیماری کی روکھ تھام ممکن ہے مگر اہل خانہ اور ریکارڈ کے مطابق متاثرہ بچوں کو ویکسین نہیں پلائی گئی۔

یاد رہے کہ دیفتیریا ناک اور گلے کا بیکٹیریل انفکشن ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو مہلک ثابت ہوسکتی ہے اور اس کا شکار بچے ہوتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں