ہوم   > صحت

ڈینگی پھیلاؤ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا فیصلہ

1 month ago

حکومت نے ملک میں ڈینگی پھیلاؤ کی وجوہات جاننے کیلئے عالمی ادارہ صحت سمیت مختلف ممالک کے تعاون سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت، سی ڈی سی امریکا اور سری لنکا سے رابطہ کیا جائے گا۔

عالمی ماہرین چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کا دورہ کرکے  ڈینگی لاروا اور وائرس پر تحقیقات کریں گے۔

ڈینگی سے بچاؤ،عالمی ادارہ صحت بھی میدان میں آگیا

راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے زیادہ پھیلاؤ کی وجوہات کا خاص طور پر جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں