ہوم   > صحت

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا مریض دم توڑ گیا

1 month ago

بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک اور مریض چل بسا، رواں سال جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو کا مریض چل بسا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرتضیٰ نامی مریض کو چند روز قبل نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے جسم میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد اسے فاطمہ جناح اسپتال منتقل لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ فاطمہ جناح اسپتال میں چند روز تک زیر علاج رہنے کے بعد آج انتقال کر گیا، جس کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

رواں برس کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے 47 مریضوں کو کانگو کے شبہے میں فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا، جس میں سے 26 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ تاحال 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صوبے میں کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا نوٹس لیے جانے کے باوجود تاحال اس مرض پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں