ہوم   > صحت

راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

5 days ago

راولپنڈی اسلام آباد ميں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، تین روز میں 400 افراد اسپتالوں میں داخل 200 میں مرض میں تشخیص ہوگئی۔

راولپنڈی شہر ڈینگی مرض وباء کی شکل اختيار کرگيا، انسداد ڈينگی اقدامات کے باوجود مريضوں ميں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 160 افراد کو اسپتال داخل کرديا گيا۔

شہر کے الائیڈ اسپتالوں میں 400 مریض زیرعلاج ہيں جبکہ 200 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوچکی ہے، مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے باعث اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھا دی گئی۔

اسلام آباد میں بھی تین روز کے دوران 49 مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوگئی، پمز اسپتال میں 32 اور پولی کلینک میں 17 مریض زیر علاج ہیں، متاثرہ افراد کا تعلق اسلام آباد اور دیگر شہروں سے ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا ہے، جس ميں انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کي ہدايت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمے اپنی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر دیں، غفلت برداشت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن گھروں میں آئی آر ایس کروائی جا چکی ہے، وہاں سے دوبارہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالک مکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں