ہوم   > صحت

کوئٹہ اور پشین میں سات روزہ انسداد پولیو مہم مکمل

1 month ago

بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور پشین میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم مکمل ہوگئی جبکہ 4 اضلاع میں مہم جاری ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے مطابق کوئٹہ اور پشین میں انسداد پولیو مہم کا تقریبا 95 فیصد ہدف مکمل کرلیا گیا۔

پولیو پروگرام سے متعلق واٹس ایپ نمبر جاری

پولیو مہم میں 4 ہزار 460 کے قریب ٹیموں نے حصہ لیا جن میں 3 ہزار 732 موبائل ٹیمیں، 265 فکسڈ سائیڈ اور 383 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل تھیں۔ ضلع جعفر آباد، نصیر آباد، جھل مگسی اور صحبت پور میں 7 روز انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ چاروں اضلاع میں پولیو مہم کا آج آخری روز ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں