یوگا کریں، ڈپریشن بھگائیں اور وزن بھی گھٹائیں

SAMAA | - Posted: Aug 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago

فٹ نظر آنے کیلئے ملتان میں خواتين کی یوگا میں دلچسپی

ملتان میں بڑھتے موٹاپے سے مرد ہی نہیں خواتین بھی فکرمند ہیں تاہم قاسم باغ میں یوگا کلاسز کا آغاز ہوا تو ہر عمر کی خواتین ورزش کرنے چلی آئیں ۔

بیماریوں سے دوراور فٹ نظر آنے کیلئے ملتان کی خواتین اب پریشان نا ہوں کیونکہ ملتان شہر میں دی ونڈر فل کلب کے زیر اہتمام یوگا کی افادیت کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کااہتمام کیا گیا ہے ۔

ٹرینرز کا کہنا ہے کہ ڈیپریشن بھگانے اور وزن بھی گھٹانے کیلئے خواتین کو یوگا کرنا چاہئے جو گھروں میں مصروف ہوتی ہیں ایک خاتون نے کنبے کو لے کر چلنا ہوتا ہے۔

ورزش سخت ضرور ہے لیکن ذہنی اور جسمانی تندرستی پانے کیلئے صنف نازک نے ہمت نہیں ہاری اور یو گا ٹریننگ میں بھرپور انداز میں شرکت کی ۔

مزید پڑھیئے : موبائل فونز کے استعمال سے موٹاپے میں اضافہ

خواتین کا کہنا ہے کہ تھوڑا مشکل ہے لیکن صحت کے لئے بہت اچھا ہے کیونکہ اس سے انسان بہت سے بیماریوں سے بچا رہتا ہے۔

بیماریوں سے بچنا ہے تو صحت اور تندرستی کے لئے تازہ ہوا میں ورزش ضروری ہے، چند منٹ کی یوگا ایکسرسائز کے ذریعے غصہ، ڈپریشن اور مختلف بیماریوں سے بچنا ممکن ہے ، بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لئے بھی یوگا بہترین ورزش ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube