Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

خیبر پختون خوا میں بنوں پولیو وائرس کا گڑھ بن گیا

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago

خیبر پختون خوا میں بنوں پولیو وائرس کا گڑھ بن چکا ہے۔ بنوں شہر میں ہائي رسک ہونے کے باوجود والدين پوليو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔ خيبر پختونخوا کے اس شہر میں سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 53 تک ہوگئی ہے۔...

خیبر پختون خوا میں بنوں پولیو وائرس کا گڑھ بن چکا ہے۔

بنوں شہر میں ہائي رسک ہونے کے باوجود والدين پوليو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔ خيبر پختونخوا کے اس شہر میں سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں پولیو کے کیسز کی تعداد 53 تک ہوگئی ہے۔

انسداد پولیو ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بنوں ميں 20 ہزار کے قريب والدين نے پوليو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے۔

ماہرين کے مطابق پوليو ميں اضافے کي وجہ والدين کا بچوں کو پوليو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار ہے۔ پاکستان سے بيرون ملک جانے والوں کے لئے بھي پوليو سے بچاؤ کے قطرے لازمي قرار دے ديئے گئے ہيں۔

عالمي اداروں کي کوششوں سے دنيا پوليو کے وائرس سے پاک ہوچکي ہے مگر پاکستان، افغانستان اور نائجيريا ميں اب بھي يہ وائرس موجود ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube