عید پر پکائیں فرائیڈ دھاگا کباب

August 12, 2019

عید الاضحی پر اپنے پیاروں کیلئے مزیدار پکوان ہر کوئی بناتا ہے، اس عید پر زرا مختلف ڈش آزمائیں اور گھروالوں کی تواضع فرائیڈ دھاگا کباب سے کریں۔

اجزا

گائے کا قیمہ: آدھا کلو

چنے: 2 کھانے کے چمچ بھنے ہوئے

خشخاش: 1 کھانے کا چمچ

سفید زیرہ: 1 چائے کا چمچ

چھوٹی الائچی: 4 عدد

کالی مرچ: 4 عدد

لال مرچ: 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی

نمک: حسب ذائقہ

لونگ: 2 عدد

ڈبل روٹی کے سلائس: 2 عدد

پیاز: 1 عدد تلی ہوئی

ہری مرچ: 4 عدد

کچا پپیتا: 2 کھانے کے چمچ

لیموں: 2 عدد

گرم مصالحہ: آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا

ہرا دھنیہ: 1 گڈی باریک کٹی ہوئی

تیل: حسب ضرورت

بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے پہلے چنے، خشخاش، سفید زیرہ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ، لال مرچ، نمک اور لونگ ملا کر باریک پیس لیں۔

اب اسے قیمہ میں ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ شامل کر کے چوپر میں پیس لیں۔

پھر اس میں پیاز اور ہری مرچ ملا دیں۔

اس کے بعد کچا پپیتا شامل کر کے اچھی طرح گوندھیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

اب چھوٹے چھوٹے گول کباب بنا کر فرائنگ پین میں شیلو فرائی کر لیں۔

جب سارے کباب تل لیں تو ایک بڑے توے یا فرائنگ پین میں تلے کباب پھیلا کر رکھیں۔

اوپر سے لیموں کا رس، گرم مصالحہ اور ہرا دھنیہ ڈال کر 5 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔

مزیدار فرائیڈ دھاگہ کباب کو گرم گرم روٹی سلاد اور رائتہ کے ساتھ نوش فرمائیں۔