ہوم   > Latest

عیدالاضحی پر مزیدار اور ٓآسان ملائی بوٹی کی ترکیب

4 months ago

عید الاضحی قریب اتے ہی لوگوں کے دل و دماغ میں نت نئے پکوان اور کھانوں کی تراکیب کی پلاننگ شروع ہوجاتی ہے۔ اس عید پر جہاں تکے بوٹی کا اہتمام ہوگا، وہی چھٹ پٹ ملائی بوٹی کھانے کا مزہ دوبالا کردے گی۔

مرغی کا گوشت
کچھا پپیتا
دہی
نمک
لہسن
سفید مرچ
ادرک
گرم مصالحہ
تیل
کوئلہ
زیرہ پاوڈر
فریش کریم
لیمو
ہرا دھنیا

ملائی بوٹی بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے تمام مصالحوں کو ایک ساتھ برتن میں ڈال کر مکس کرلیں۔

تیار شدہ مکسچر میں چھوٹے چھوٹے مرغی کے ٹکڑے ڈالیں اور اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔

کچھ دیر کیلئے اس چکن کو ڈھک کر رکھ دیں، تاکہ مصالحہ مرغی کے گوشت میں اچھی طرح جذب ہوجائے۔

اب اس مصالحہ لگے مرغی کے گوشت کو اوون میں بیک کرلیں، ٓاپ چاہیں تو اسے سیخوں میں لگا کر کوئلے پر بھی پکا سکتے ہیں۔

اگر پتیلی میں پکانا ہو تو مرغی کو درمیانی ٓآنچ پر پکائیں۔

جب چکن گل جائے پانی خشک ہوجائے اور تیل نظر آنے لگے تو چولہے سے اُتار لیں۔

ایک کوئلہ کو چولہے پر ایلمونیئم فوائل کے ٹکرے کے ساتھ چکن کے درمیان رکھ کر چند قطرے تیل ڈالیں اور ڈھک دیں۔

مزیدار ملائی چکن بوٹی تیار ہے۔

اب ٓاپ اسے رائتہ، سلاد، چٹنی اور گرم گرم روٹی کے ساتھ نوش کریں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں