کانگو کا وائرس کراچی میں ایک اور جان لے گیا

August 9, 2019

کراچی میں کانگو وائرس سے ایک اور جان چلی گئی۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 29 سالہ شخص 5 روز سے جناح اسپتال میں زیرِعلاج تھا۔ لواحقین نے بتایا ہے کہ یہ شخص پیشے کے لحاظ سے قصائی تھا۔

کراچی میں کانگو کا مریض جاں بحق،اموات کی تعداد 7 ہوگئی

 گزشتہ روز بھی کانگو وائرس سے ایک نوجوان کی موت ہوئی تھی جس کو قربانی کے لئے لائے گئے بکرے سے یہ وائرس لگا تھا۔ کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔