ہوم   > صحت

زرتاج گل کا رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری کریمیں بنانے والوں کو دوٹوک پیغام

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2019 | Last Updated: 10 months ago

رنگ گورا کرنے والی کریم بیچنے والوں کا کالا دھندہ، غیرمعیاری کریموں میں مرکری کے استعمال سے خطرناک نتائج سامنے آنے لگے، حکومت نے ایسی فیکٹریوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔ رنگ گورا کرنے کا دعویٰ کرنے والی کریموں کے نتیجہ جلد کی بیماریاں سامنے آنے لگیں ، مرکری کی مدد سے...

رنگ گورا کرنے والی کریم بیچنے والوں کا کالا دھندہ، غیرمعیاری کریموں میں مرکری کے استعمال سے خطرناک نتائج سامنے آنے لگے، حکومت نے ایسی فیکٹریوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

رنگ گورا کرنے کا دعویٰ کرنے والی کریموں کے نتیجہ جلد کی بیماریاں سامنے آنے لگیں ، مرکری کی مدد سے بنائی گئی غیرمعیاری کریمیں جلد اور صحت کیلئے بڑا خطرہ بن گئیں۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے غیر معیاری کریمیں بنانے والوں کو دوٹوک پیغام دے دیا کہا کہ ہمیں گورا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، ہمیں چٹا کرنا بند کرو، اللہ نےجوکچھ دیا ہوا ہےاسی پرخوش ہیں ۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ آپ جو یہ زبردستی اس کے اندر مرکری ڈال ڈال کے ہمیں چٹا کرنے پہ تلے ہوئے ہیں وہ ہماری دس دس روپے کی جو کریمیں بیچتےہیں وہ آپ ہماری اسکن سے کھیلتے ہیں۔ تو خدا کا واسطہ 31 دسمبر تک ہم نے قانون سازی کرلینی ہے ہم اس کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے۔

خواتین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب پہلے پہلے ہم یوز کرتے ہیں تو اس سے فریشنیس آتی ہے بڑا اچھا لگتا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری رنگت صاف ہوگئی لیکن جب چھوڑتے ہیں تو بہت نقصان ہوتا ہے۔

خواتین نے کہا کہ اس کی وجہ سے وینز نظر آتی ہیں اور سکن کے جو اوپر والے سیلز ہیں وہ بالکل ڈیمیج ہوجاتے ہیں اور زیادہ تر اسکن ریڈ ہوجاتی ہے۔

وزیر مملکت نے یہ بھی بتایا کہ صرف لڑکیاں ہی نہیں آج کل تو لڑکے بھی گورا ہونے کے لئے یہی غیر معیاری کریمیں استعمال کر رہے ہیں تاہم حکومت نے ایسی فیکٹریوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube