ہوم   > Latest

راول پنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

3 months ago

موسم بدلتے ہی راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں نے پھر سے یلغار شروع کر دی ہے۔ شہر کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریض آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کرلی۔ بارشوں کا موسم آتے ہی راولپنڈی میں مچھروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ڈینگی مچھر سے شہری...



موسم بدلتے ہی راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں نے پھر سے یلغار شروع کر دی ہے۔ شہر کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریض آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کرلی۔


بارشوں کا موسم آتے ہی راولپنڈی میں مچھروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ڈینگی مچھر سے شہری پریشان ہورہے ہیں۔ اب تک 300 سے زائد افراد نے ڈینگی وائرس کے شبے میں اسپتالوں کا رخ کیا۔


رواں سیزن میں ہولی فیملی اسپتال میں آنے والے 9 جبکہ بینظیر بھٹو اسپتال میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 2 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسپتالوں نے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کرلیے ہیں۔


ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر طارق نیازی نے بتایا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کے لیے 70 بستر مختص کردئیے ہیں جن کو 125 تک بڑھا سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی وارڈ میں ڈاکٹروں کی مسلسل ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔


ڈینگی وارڈ کے مریض کہتے ہیں کہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں