ہوم   > Latest

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا

3 months ago

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا،رواں برس کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

عید الضحی سے قبل بلوچستان میں کانگو وائرس پھیلنے لگا، کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں لائے گئے مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسپتال کے کانگو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر صادق بلوچ کے مطابق 2 روز قبل پشین سے تعلق رکھنے والے مریض کو کانگو وائرس کے شبے میں لایا گیا، جس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بجھوائے گئے، بعد ازاں مریض کانگو وائرس پازیٹو نکلا۔

ڈاکٹر صادق بلوچ کےمطابق رواں سال کانگو کے شبے میں فاطمہ جناح اسپتال میں 21 مریض ہسپتال لائے گئے، جن میں سے 9مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں