جسم کے پریشر پوائنٹس پر مساج کریں اور ذہنی دباؤ سے نجات پائیں

July 10, 2019

اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار یا پریشان ہیں تو آپ اپنے جسم پر موجود پریشر پوائنٹس پر مساج کرکے سکون حاصل کرسکتے ہیں۔ اس عمل کو پریشر پوائنٹ تھراپی کہا جاتا ہے۔ قدیم اور روایتی ادویات میں بھی پریشر پوائٹس کے ذریعے خون اور توانائی کی گردش کو بہتر بناکر مریضوں کا علاج کیا جاتا تھا۔ یہ طریقہ علاج ٹینشن، نوزیا اور درد سے نجات جبکہ ہاضمہ اور نیند کو بہتر بناتا تھا۔

اینٹی پین کنسلٹنٹ تبریز نے سماء ٹی وی کے مارننگ شو نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائنس کے مطابق انسانی جسم میں ہزاروں پریشر پوائنٹس ہیں جبکہ روز بروز نئے پریشر پوائنٹس دریافت ہورہے ہیں۔ پریشر پوائنٹس کے ذریعے علاج کا آغاز چین سے ہوا لیکن مسلمان بھی زمانہ قدیم سے اس طریقہ علاج کو استعمال کرتے رہے ہیں جس کی مثال حجامہ ہے جو کہ پریشر پوائنٹ کے ذریعے ہوتا ہے۔

تبریز کے مطابق پریشر پوائنٹس کے ذریعے موثر علاج کے لیے ایسے تھراپسٹ کا انتخاب کیا جائے جو اس شعبے میں مہارت رکھتا ہو۔

سماء کے پروگرام میں تبریز نے پریشر پوائنٹ کے ذریعے علاج کی مشق بھی کرکے دکھائی۔ طریقہ کار ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔