Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > Latest

تمباکو نوشی انسان کو بینائی سے بھی محروم کرسکتی ہے، نئی تحقیق

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

تمباکونوشی کے انسانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات سے کسی کو انکار نہیں، سگریٹ نوشی جہاں کینسر اور امرض قلب جیسے جان لیوا امراض کا موجب بنتی ہے وہیں اس کے نتیجے میں انسان بینائی کی نعمت سے بھی محروم ہوسکتا ہے۔

طبی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا لاکھوں لوگ اپنی بینائی کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں، ایسوسی ایشن آف آپٹومیٹرسٹس کے ایک حالیہ سروے کے مطابق ہر 5 تمباکو نوش افراد میں سے صرف ایک فرد اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ تمباکو نوشی اندھے پن کا بھی باعث بن سکتی ہے۔

برطانیہ کے رائل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلائنڈ پیپل کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والے افراد میں بینائی کھو دینے کی شرح سیگریٹ نہ پینے والوں کی نسبت دگنی ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سگریٹ میں کافی مہلک کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو آپ کی آنکھوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر دھاتیں جیسا کہ سیسہ اور تانبا آنکھ کے پردے میں اکھٹی ہوسکتی ہیں، آنکھ کے پردے کا کام آنکھ میں داخل ہونیوالی روشنی کو فوکس کرنا ہے، آنکھ کے پردے کا متاثر ہونا بصارت میں دھندلے پن کی بنیادی وجہ ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ تمباکو نوشی، ذیابیطس کی وجہ سے بینائی میں پیدا ہو جانے والے مسائل میں بھی اضافے کا سبب بنتی ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے آنکھ کے پیچھے موجود خون فراہم کرنیوالی رگیں متاثر ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تمباکو نوش افراد میں عمر کے ساتھ بینائی میں آنیوالا انحطاط تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد کی نسبت 3 گنا زیادہ ہوسکتا ہے، تمباکو نوش افراد میں نظر کے اچانک کمزور ہوجانے کا اندیشہ تمباکو نوشی نہ کرنے والے افراد سے 16 گنا زیادہ ہوتا ہے، نظر کا اچانک کمزور ہونا بصری اعصابی نظام میں بگاڑ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

تمباکو کا استعمال آنکھوں کو درپیش کئی مسائل میں اضافے کا باعث بنتا ہے

دو ہزار سے زائد افراد سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں 18 فیصد کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی اندھے پن یا نظر کے کمزور ہونے کا باعث بنتی ہے جبکہ 76 فیصد کو پتا تھا کہ تمباکو نوشی کا تعلق کینسر سے ہے۔

تاہم ایسوسی ایشن آف آپٹومیٹرسٹس کا کہنا ہے کہ بینائی کی حفاظت کیلئے سب سے بہترین آپشن تمباکو نوشی کو مکمل ترک کرنا یا اس عادت کو کم کرنا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube