کینسر،مرگی سے بچاؤ کی ادویات کيلئے معاون جین دریافت

June 29, 2019

پاکستانی نوجوان ڈاکٹر نے کینسر اور مرگی سے بچاؤ کی ادویات بنانے کا جین دریافت کرلیا، جرمنی سے پی ایچ ڈی کرنیوالے ڈاکٹر تجمل حسین کا ریسرچ آرٹیکل انٹرنیشنل سوئس جرنل میں شائع ہوا، چنیوٹ کے نوجوان ڈاکٹر نے اپنی ریسرچ کو کینسر سے وفات پانیوالی والدہ سے منسوب کیا ہے ۔

چنیوٹ کے ڈاکٹر تجمل حسین نے ایسا جین دریافت کیا ہے جس سے کینسر اور مرگی جیسی بیماریوں کیخلاف ادویات بنانے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر تجمل حسین نے اپنی تحقیق پر جرمنی کی ڈارٹمنڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے ۔

اپنی قابلیت سے یورپ سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے ڈاکٹر تجمل حسین کے والدین اور اساتذہ بہت خوش ہیں۔

ڈاکٹر تجمل حسین نے اپنی ریسرچ کو کینسر کے مرض سے وفات پانے والی والدہ سے منسوب کردیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ ریسرچ فارماسوٹیکل کمپنیوں کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔